اگر بھائی کا دفاع جرم ہے تو مجھے بھی جیل میں ڈال دیں،علیمہ خان

pti

سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو سب نے نکلنا ہے اور بغیر خوف کے جا کر ووٹ ڈالنا ہے، ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے، عمران خان تاکید کر رہے تھے کہ پولنگ سٹیشن سے دور نہ جائیں،

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جتنے کیس انہوں نے چلانے ہیں چلائیں گے، باری باری کریں گے، مجھے ایف آئی اے کی جانب سے ایک نوٹس نہیں ملا، وہ صرف سوشل میڈیا پر چلا، ساری عمر مجھے سمجھ نہیں آئی کہ سائبر کرائم ہے کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کی، دوسرا اشتعال انگیز تقریر کا ہے، وہ پروف دکھا دیں، ان نوٹسز کا مذاق بن جائے گا، دوسرے لوگوں کی تقریریں بھی سن لیں، کئی شرمناک تقریریں کرتے ہیں انکو وہ چیزیں تو بھی بری لگتی ہیں، اگر بھائی کا دفاع جرم ہے تو مجھے بھی جیل میں ڈال دیں، ہم تو یہی اپیل کر رہے ہیں کہ بھائی کو انصاف دیا جائے،نوٹسز سے کیا فرق پڑتا ہے، ہم نے کوشش جاری رکھنی ہے، نوٹس کیوں بھیجا انکو سمجھ نہیں آئی اور ہمیں بھی نہیں آئی کہ اس میں کیا ہے،سلمان اکرم راجہ کی انتخابی مہم میں گئی تھی وہ بھائی کے لئے بہت محنت کر رہے ہیں، انکی درخواست پر انتخابی مہم میں گئی تھی، سلمان اکرم راجہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں،ہم کیسز کی وجہ سے جیل میں سارا سارا دن رہے، ہمیں کم از کم قیدی کا سرٹفکیٹ ملنا چاہئے، پانچ ہفتے تو ہم گزار چکے جیل میں، میں کہہ رہی ہوں کہ سات سال قید سے انہوں نے اپنا مذاق اڑیا ہے،ہمیں بھی شرم آ رہی ہے اور جنہوں نے جو فیصلہ کیا اس پر بھی ردعمل آ رہا ہے، سیاست کے لئے سارے باتیں کرتے ہیں، ہم وہ بات کرتے ہیں جو عمران خان کا پیغام ہو گا،ووٹ قیمتی ہے، اسکی حفاظت کرنی ہے،

جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

Comments are closed.