مزید دیکھیں

مقبول

سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرقراردادمنظور

سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر...

پیغمبر کی بیٹیاں.تحریر: مبشر حسن شاہ

عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تحریر....

اپوزیشن صرف گالم گلوچ اور شور شرابے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی ،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا...

یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ

گذشتہ مالی سال یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات...

بھائی نے بہن کا گلا دبایا،والد نے قاتل کوپانی پلایا،ویڈیو وائرل

ٹوبہ ٹیک سنگھ قتل کی دل دہلا دینے والی واردات پر انسانیت حیوانیت کا روپ دھار گئی،

مافوق الفطرت باپ نے اپنی نظروں کے سامنے بیٹے سے جواں سالہ بیٹی کا گلا دبوا کر قتل کر دیا،درندہ صفت باپ بیٹا کی دوران قتل فلمائی جانے والی ویڈیو معاشرتی جنونیت و انتہا پسندی کی زندہ مثال ،قبل از اسلام یہود و نصاری کے ہاتھوں بیٹیوں کو زندہ درگور کئے جانے کی تصویر دکھائی دی، بھائی کےہاتھوں بہن کاقتل،ہولناک ویڈیونےدل دہلادیے،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ظالم بھائی نےباپ کےساتھ ملکربہن کوگلہ دباکر قتل کردیا۔باپ نے بیٹی کوقتل کرانے کے بعد قاتل بیٹے کو پانی پلایا۔دوسرے بھائی نے موبائل سے خفیہ کرویڈیوبناکرسوشل میڈیاپرڈال دی،جس بنا پر سفاکانہ قتل کا پول مکمل طور پر کھل کر سامنے آیا ،پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ہے ،

پولیس کے مطابق تھانہ صدر ٹوبہ کےعلاقے میں لڑکی کو بھائی نے گلا دبا کر قتل کر دیا اور ایک شخص سکون سے قتل کی ویڈیو بناتا رہا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ اور ایک عورت بھی موجود ہے جو سکون سے قتل کا منظر دیکھتے رہے، قتل کے بعد لڑکی کی خاموشی سے تدفین بھی کر دی گئی،پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان گرفتار کر لیے اور کہا کہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب کا ہے، پولیس نے مقتولہ کی قبر کشائی کر کے لاش سے نمونے حاصل کر لیے ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے بہن کو مبینہ طور پر گلہ دبا کر قتل کرنے کی ویڈیو وائرل کا معاملہ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نوٹس لےلیا ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan