بھکر (باغی ٹی وی نامہ نگار اتباع رسول ملنگی سے)ہسپتال میں مریضوں کو عمدہ ترین علاج معالجہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے – ڈاکٹر عتیق الرحمن خان
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی خصوصی ہدایات پر ضلع کے ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں بہتری کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں،مراکز صحت پر تواتر کیساتھ انسپکشن کا عمل جاری رکھا ہوا ہے ۔یہ بات سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا مفصل دورہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس آصف محمود قاضی بھی انکے ہمراہ تھے۔سی ای او ہیلتھ نے دورہ کے دوران آپریشن تھیٹر،ریکوری روم،گائنا کالوجسٹ ڈپارٹمنٹ،لیبر روم،ویل ویمن کلینک،چلڈرن نرسری،لیبارٹری،ایکسرے یونٹ،ڈینٹل یونٹ،ڈائیلسیز سنٹر،ٹی بی کلینک اور ڈینگی وارڈز کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود مریضوں سے فراہم کردہ طبی سہولیات بارے دریافت کیا ۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ہدایات جاری کی کہ ہسپتال میں مریضوں کو عمدہ ترین علاج معالجہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے ہسپتال کے وارڈز میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے وارڈز میں جراثیم کش سپرے کا عمل بلاتعطل جاری رکھا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی امور کی بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو ریلیف کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے کہا کہ ضلع بھر کے مراکز صحت پر تسلسل کیساتھ مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا.

Shares: