بھکر (باغی ٹی وی ) فاضل اڈا کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، آئل کا اخراج جاری
تفصیل کے مطابق بھکر کی تحصیل دریا خان میں ایم ایم روڈ فاضل اڈا کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا، آئل ٹینکر محمود کوٹ سے اسلام آباد جا رہا تھا۔
اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورشہریوں کو بڑے حادثے سے بچانے کیلئے علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا جبکہ گاڑیوں کیلئے متبادل راستہ اختیار کیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کے زخمی ہونے والے ڈرائیور کو اور ساتھ طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔
یاد رہے کہ 25 جون 2017کوبہاولپور میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 139 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور درجنوں جھلس گئے تھے ،یہ المناک حادثہ کی ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے قریب اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر پیش آیا تھا.