بھنگ پالیسی وزیراعظم ہاؤس میں زیرالتوا کیوں؟ قائمہ کمیٹی کا اظہار ناراضگی

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے بھنگ پالیسی وزیراعظم ہاؤس میں زیرالتوا ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے،

قائمہ کمیٹی نے بھنگ پالیسی پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعظم آفس کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے شفیق ترین کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں بھنگ پالیسی وزیراعظم ہاﺅس میں زیرالتوا ہونے پر قائمہ کمیٹی نے اظہارناراضی کیا ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بھنگ پالیسی 6 ماہ سے وزیراعظم ہاﺅس میں پڑی ہے ،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کمیٹی میں آ کر وضاحت دیں ،سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ بھنگ پالیسی پر حکومت نے دیگر وزارتوں سے رائے مانگی 2 ماہ پہلے فائنل ڈرافٹ وزیراعظم ہاﺅس کو بھیجا اب اس بات پر جھگڑا چل رہا ہے کہ کونسی وزارت بھنگ پالیسی کو لیڈ کرے ؟

دوران اجلاس سابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی،سینیٹرشبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد بھنگ پالیسی بنائی بھنگ پالیسی پر ہم نے اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا بھنگ پالیسی سے پہلے سال میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے

بھنگ اورافیوم سے ادویات بنانےاورکاشت سےمتعلق کام شروع 

حکومت خود بھنگ کی کاشت کرے گی: فواد چوہدری کا اعلان 

بھنگ برائے علاج : بھنگ برائے فروخت:حکومت نے استعمال کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے دی

لاہور کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کیا صورتحال؟ تشویشناک خبر آ گئی

پاکستان اسٹیل کا پلانٹ شاید ایمرجنسی میں نہ چلایا جا سکے،وفاقی وزیر سائنس

بھنگ سے ادویات بنائیں گے،اطلاعات سے ہٹنے پر اللہ کا شکر ادا کیا، وزیر سائنس شبلی فراز

سپریم کورٹ میں ججز بھی "بھنگ” کے فائدے بتانے لگے

قبل ازیں ایک اجلاس میں بھنگ کی پالیسی کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا تھا کہ قومی بھنگ پالیسی منظور کر لی گئی ہے۔ بھنگ کے دواؤں میں استعمال کے لئے عالمی سطح پر وسیع مواقع موجود ہے۔ اس وقت یہ چالیس بلین ڈالر کی مارکیٹ ہے جو اگلے چار سالوں میں سو بلین ڈالر تک پہنچ جائیگی۔ حکام نے بتایا کہ وزارت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک جامع پالیسی بنائی ہے اور جلد از جلد اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

Leave a reply