سڈنی حملہ ، بھارت عالمی سطح پردہشتگردی کا مرکز قرار دے دیا گیا
اقوام عالم اس بات کی شاہد ہیں کہ بھارت کس طرح منظم انداز میں بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے جو پاکستان کے موقف کی تائید ہے،پاکستان کا واضح موقف رہاہے کہ بھارت ریاستی سطح پرنہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان بلکہ کینیڈا ، امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی دہشتگردی پھیلا رہا ہے،سڈنی میں سفاکانہ حملہ بھارت کی عالمی سطح پرسپانسرڈدہشتگردی کا واضح ثبوت ہے،ریاستی سرپرستی میں بھارتی دہشتگردی کے حوالے سے عالمی جریدوں نے ہوشربا انکشافات میں مودی حکومت کی قلعی کھول دی،آسٹریلیا کے سیکیورٹی حکام اور ایجنسیز کا بھارتی بدنامِ زمانہ ایجنسی "را” سے رابطہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ "را” ایک منظم انداز سےاس حملے میں ملوث رہی ہے،عالمی جریدوں کے مطابق سڈنی کے حملہ آور ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر سفر کیا
فلپائن امیگریشن حکام کے مطابق سڈنی فائرنگ کے واقعہ میں ملوث بھارتی شہریت کے حامل دہشتگرد باپ اور بیٹے نے حملہ سے کچھ عرصہ قبل فلپائن کا سفر کیا ،بھارتی نژاد 50 سالہ ساجد اکرم اور اس کا24 سالہ بیٹا نوید اکرم دونوں آسڑیلوی شہریت کے بھی حامل ہیں،بی بی سی کے مطابق ;فلپائن امیگریشن نے تصدیق کی ہے کہ سڈنی حملہ میں ملوث ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا ،بھارتی دہشتگردی یکم نومبرکو سڈنی سے فلپائن پہنچے جہاں ان کی آخری منزل جنوبی صوبہ ڈاواؤ درج تھی ، ساجد اکرم اور نوید اکرم یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے اور 28 نومبر کو واپس روانہ ہوئے
عالمی معروف جریدہ آسڑیلوی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق سڈنی حملہ سے متعلق سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ساجد اکرم اور نوید اکرم نے گزشتہ ماہ جنوبی فلپائن میں عسکری تربیت حاصل کی،بھارت کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے سڈنی دہشتگرد حملہ پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے،
بھارتی وزارت خارجہ کی خاموشی اس بات کی غماز ہے کہ سڈنی حملہ میں بھارتی نژاد دہشتگرد براہ راست ملوث ہیں،یاد رہے کہ سڈنی میں پیش آنے والے اس حملہ میں متعدد افراد ہلاک ہو ئے








