وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان دہشتگردی کی اور بھارت افغانستان کی پشت پناہی کررہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ دن پہلے کے حملے میں بھی افغان شہری ملوث تھے اور اب اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری نکل آئے ہیں۔ ہم بار بار افغانستان کو بتا رہے ہیں مگر کابل ذمہ داری نہیں بھی لیتا تو یہ شہادت ساری دنیا کے سامنے ہے، افغانستان دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے اور بھارت افغانستان کی پشت پناہی کررہاہے۔ ہم نے جنگ بھی جیتی ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے، دہشتگردی کے پیچھے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے۔

Shares: