بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر ایشیا کپ کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ اجلاس کا مقام تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ 2025 کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے۔رپورٹس کے مطابق اے سی سی کا سالانہ اجلاس 24 جولائی کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں شیڈول ہے، تاہم بھارتی بورڈ نے اجلاس کا وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت مؤقف اپنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے ساتھ سری لنکا، افغانستان اور عمان نے بھی اجلاس کے مقام پر اعتراض کیا ہے۔

ادھر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی، محسن نقوی نے اجلاس کے مقام پر اعتراض کرنے والے ممبران کو تجویز دی ہے کہ وہ اگر چاہیں تو زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 ستمبر میں کھیلا جانا متوقع ہے، اور حالیہ اختلافات کے باعث ایونٹ کے انعقاد پر ایک بار پھر غیر یقینی کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ بھارتی بورڈ ماضی میں بھی پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد پر اعتراضات اور بائیکاٹ کی دھمکیاں دے چکا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، ایک دن میں 104 فلسطینی شہید

Shares: