وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی عسکری صلاحیتیں اب دنیا کے سامنے آ چکی ہیں، دونوں ممالک کی محدود قوت کا اندازہ ہو چکا ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا جذبہ آج بھی زندہ ہے، وہ ظلم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔بھارت کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں، محض پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی کی سیاست کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔وزیر دفاع نے افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغان حکومت کو دہشت گردوں کی موجودگی کے شواہد فراہم کر دیے ہیں۔ متعدد بار کہا جا چکا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔
انہوں نے تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ خود ایک دوسرے کے خلاف ہیں، ہمیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، ہر بات اتفاق رائے سے طے ہوتی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے سیاسی و عسکری قیادت کے اتفاق رائے کو ہائبرڈ سسٹم قرار دیا ہے، اور شہباز شریف کی قیادت میں یہ ہائبرڈ نظام کامیابی سے چل رہا ہے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی دور میں ہائبرڈ سسٹم اس لیے ناکام رہا کیونکہ وہاں اعتماد کی فضا موجود نہیں تھی۔
وزیر دفاع نے انکشاف کیا کہ بانی تحریک انصاف نے صدر مملکت سے جا کر کہا تھا کہ وہ جنرل باجوہ کو تاحیات آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت میں شامل ہونا یا نہ ہونا پیپلز پارٹی کا اپنا فیصلہ ہے، تاہم پی ڈی ایم حکومت میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مثبت تجربہ رہا۔
پاکستان کا اضافی ایل این جی فروخت کرنے پر غور، تین کارگو موجود
ٹرمپ کی 60 روزہ جنگ بندی کی پیشکش، نیتن یاہو کا حماس کے خاتمے پر اصرار
پیٹرول مہنگا، ریلوے کرایے بھی بڑھا دیے گئے، 4 جولائی سے اطلاق ہوگا
غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 47 شہادتیں
پنجاب کے دریا خطرناک حد تک بلند، پی ڈی ایم اے کا سیلاب الرٹ جاری
پاکستان کا منہ توڑ جواب اور خوف، جے شنکر نے جنگ بندی کا اعتراف کر لیا
Ask ChatGPT