سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی ایف سی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر کے 822میں سے586کلومیٹرپرباڑلگادی گئی ہے ،بارڈرپر215قلعےبنادیئےہیں،59قلعے زیرتعمیرہیں ،پورے بارڈر کو مائنز سے پاک کر رہے ہیں ،بے شمارمائنز ایسی ہیں جن پربھارتی نشانات ہیں

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی نے وزارت داخلہ کو کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف انٹرپول کےسیکرٹری جنرل کوبھی خط لکھنےکی ہدایت کی،کمیٹی نے کشمیری،پاک فوج اور ایف سی سمیت دیگر سرکاری شہداکیلیے دعائے مغفرت کی.

آئی جی ایف سی نے کمیٹی کو بتایا کہ ہماری 61 خواتین سپاہی بھی ہیں جو باقاعدہ آپریشن میں حصہ لیتی ہیں،ہم نےخواتین کوعزت دینےکےلیے انہیں حوالدارکاعہدہ دیا ہوا ہے،ہمارے جوان اقوام متحدہ میں امن مشنز پر بھی جاتے ہیں،

آئی جی ایف سی کا مزید کہنا تھا کہ باجوڑاورمہمند شدت پسندوں کاگڑھ ہے،افغانستان سےمجموعی طورپر129بارفائرنگ ہوئی ، فائرنگ میں بڑے اورچھوٹے فائر بھی شامل ہیں ،پاک افغان بارڈرکے 822میں سے 586کلومیٹرپر باڑ لگا دی گئی ہے ،بارڈرپر 215قلعے بنا دیئے ہیں،59قلعے زیرتعمیرہیں ،پورے بارڈرکو مائنزسے پاک کر رہے ہیں ،بے شمارمائنزایسی ہیں جن پربھارتی نشانات ہیں ،ایف سی نے پاک افغان بارڈرپرباڑلگانےکے بعد کی ایک ویڈیو دکھائی

Shares: