آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
Australia downed India to lift the Men's @cricketworldcup for a record sixth time in Ahmedabad 💪
A flawless performance 👏#CWC23 | #INDvAUS pic.twitter.com/gIOYUApzHj
— ICC (@ICC) November 19, 2023
آسٹریلیا نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو بھارتی بولرز نے اپنی ٹیم کو کامیابیاں دلوائیں۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنانے کے بعد محمد شامی کی گیند پر 16 رنز کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 41 کے اسکور پر 15 رنز بنانے والے مچل مارچ کیچ آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کو تیسرا نقصان 47 رنز پر اٹھانا پڑا جب جسپریت بمرا نے اسٹیو اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اسمتھ نے 4 رنز بنائے۔چوتھی وکٹ پر اوپنر ٹریوس ہیڈ اور مارنس لبوشین نے دباؤ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سے فتح کو دور کردیا۔ دونوں نے 192 رنز کی شراکت بنائی۔ ٹریوس ہیڈ نے 95 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ انہوں نے سنچری تک 14 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
ہیڈ 137 رنز کی اننگز کھیل کر فتح سے صرف 2 رنز دور کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 15 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف دے دیا ہے،
بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ کپتان روہت شرما نے جارحانہ 47 رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی بھارتی بلے باز آسٹریلی باؤلرز کا مقابلہ نہیں کرسکا۔اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدائی اوورز میں ہی شبمن گل 7 گیندوں پر 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شبمن گل کے بعد کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چھکے اور 4 چوکے جڑے، روہت شرما بھی 31 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد شریاس ایر کریز پر آئے اور وہ بھی زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور 3 گیندوں پر 4 رنز بنا کر چلتے بنے۔
A sixth title on its way for Australia? #INDvAUS #CWC23 #CWC23Final pic.twitter.com/Ikomaf3ouj
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 19, 2023
واضح رہے کہ اس ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم اب تک ناقابلِ شکست ہے، بھارتی ٹیم نے پہلے مرحلے میں تمام 9 ٹیموں کو اور پھر سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا جب کہ آسٹریلیا نے ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد اگلے آٹھ میچ جیتے۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے، اسٹیڈیم میں بھارتی مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم اب تک ناقابلِ شکست ہے، بھارتی ٹیم نے پہلے مرحلے میں تمام 9 ٹیموں کو اور پھر سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا جب کہ آسٹریلیا نے ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد اگلے آٹھ میچ جیتے۔








