بھارت نے پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرز کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق صدر ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے مطابق3 رکنی پاکستانی وفد نے نئی دہلی میں کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل ایئرٹریفک کنٹرولرز ایشیا پیسیفک کانفرنس 9 تا11 نومبر نئی دہلی میں ہو رہی ہے۔پاکستانی وفد نے کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے نئی دہلی جانے کیلئے چند ہفتے قبل ویزے کیلئے درخواست دی تھی۔دوسری طرف آج ہی بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے سکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہائی کمیشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ویزے 14 تا 23 نومبر بابا گرو نانک دیوجی کی سالگرہ تقریبات کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو مبارک باد دی ہے۔پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ کا کہنا ہے کہ یاتریوں کے لیے کامیاب یاترا کی خواہش ہے۔واضح رہے کہ یاتری و نگر کیرتن کے جلوس میں شرکت کریں گے جبکہ اکھنڈ پاٹ کی رسم سے شروع ہونے والی تقریبات بھوگ کی رسم کیساتھ اختتام پذیر ہو جائیں گی۔گوردوارہ جات اور اس سے ملحقہ راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ،گوردواروں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور سکینر بھی لگائے گئے ہیں ۔ ، گوردواروں سے ملحقہ راستوں کو خار دار تاریں اور بیئرز لگا کر عام عوام کا داخل بند کیا گیا ہے ۔

چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی

اورنج لائن ،ریڈ لائن بی آر ٹی کی تکمیل شہر کو مزید مربوط کر دے گی، شرجیل انعام میمن

تحریک انصاف کا ضمنی بلدیاتی انتخابات سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ

Shares: