سینٹ لوشیا :آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

باغی ٹی وی : سینٹ لوشیا میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی، بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلیا اپنے تجربہ کار بولر مچل اسٹارک کو واپس لایا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا، تجربہ کار بیٹر ویرات کوہلی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے ایک وکٹ گرنے کے بعد کپتان روہت شرما نے 41 گیندوں پر 92 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے رشبھ پنت 15، سوریا کمار یادیو 31 اور شیوم دوبے 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہاردک پانڈیا 27اور جڈیجا 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس اور مچل اسٹارک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کا آغاز اچھا نہ تھا،ڈیوڈ وارنر 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ایک وکٹ گرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ اور کپتان مچل مارش نے جارجانہ اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کو جیت کی امید دلوائی لیکن پھر مارش 37 رنز بناکر پویلین لوٹے لین میکسویل نے 20 رنز بنائے، ٹریوس ہیڈ نے نصف سنچری مکمل کی لیکن پھر وہ بھی 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،مارکس اسٹوئنس نے 2،ٹم ڈیوڈ 15 اور میتھو ویڈ ایک رن بناسکے۔

اگر آج آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے اور اگر بھارت نے آسٹریلیا کو ہرایا تو کینگروز کے لیے اگلے مرحلے میں پہنچنا بظاہر کافی مشکل ہوجائے گا جبکہ بھارت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔

اس وقت بھارت گروپ 1 میں 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے آسٹریلیا 2 میچز میں ایک میچ جیت کر2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ افغانستان بھی 2 میچز میں ایک میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

اسکواڈ:

آسٹریلیا: ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش (کپتان)، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

بھارت: روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، رویندر جڈیجہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ

Shares: