کینیڈا کے قومی انتخابات میں بھارت کی مداخلت کا انکشاف

کمیشن نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے متعلقہ دستاویزات بھی طلب کی ہیں
canada

ٹورنٹو : کینیڈا نے اپنے وفاقی انتخابات میں بھارت کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے، جس میں بھارتی حکومت سےبھی اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

باغی ٹی وی: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ 2019 اور 2021 کے وفاقی انتخابات میں بھارت کی مبینہ مداخلت سے متعلق تفتیش کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، انکوائری کمیشن کی عبوری رپورٹ 3 مئی کو متوقع ہے۔

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انکوائری کمیشن نے تصدیق کردی ہے کہ انتخابات میں مداخلت کے سوال پر مودی سرکار سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

گلوبل نیوز نے بھی تصدیق کی ہے کہ کینیڈا کا فیڈرل انکوائری کمیشن اس امر کا جائزہ لے گا کہ بھارت نے 2019 اور 2021 کے وفاقی انتخابات میں مداخلت کی تھی یا نہیں، کمیشن نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے متعلقہ دستاویزات بھی طلب کی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر …

کمیشن پیر 29 جنوری سے سماعت شروع کر رہا ہے جس میں سب سے پہلے اس امر کا جائزہ لے گا کہ حساس دستاویزات کا منظر عام پر لایا جانا ملک کے لیے کس حد تک خطرناک ہے کمیشن کی حتمی رپورٹ سالِ رواں کے آخر تک منظرِ عام پر آئے گی، بھارت نے 2020 میں ہردیپ سنگھ نجر کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

والدین نے بلڈ کینسر میں مبتلا 5 سالہ بچہ صحتیابی کیلئے گنگا میں ڈبو نے …

واضح رہے کہ کینیڈا میں خالصتان تحری کے لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کئی ماہ سے کشیدہ ہیں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے 18 ستمبر 2023 کو بھارت پر 18 جون کو سکھ لیڈر کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا-

روزانہ تین کپ چائے کا استعمال بڑھاپا آنے کی رفتار کم کرتی ہے،تحقیق

Comments are closed.