مسئلہ کشمیر پر بھارت کو سب سے بڑے دوست نے کیا مایوس، ایسی خبر کہ پورے انڈیا میں کھلبلی مچ گئی

روس کی طرف سے ہمیشہ بھارت کی حمایت کی جاتی رہی ہے تاہم جب سے انڈیا نے امریکہ کی کاسہ لیسی شروع کی ہے حالات تبدیل ہو چکے ہیں اور اب روس کی جانب سے بھی بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے معاملہ پر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ہے،

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران روسی وزیر خارجہ نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو پرامن طریقہ سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے جبکہ اسی طرح اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت نہیں کرے گا، روس کے اس اعلان کو پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے جبکہ انڈیا میں روس کے اس اقدام پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے،

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل جمعہ 16 اگست کو ہو رہا ہے جس میں تقریباً 50 برس بعد مقبوضہ کشمیر کا معاملہ زیر بحث آئے گا، سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کو بھارت کی سفارتی شکست سے تعبیر کیا جارہا ہے،

Comments are closed.