بھارت میں کوویڈ پھر سر اٹھانے لگا،حکومت کی جانب سے مختلف پابندیاں عائد
کیرالہ: بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں کورونا کے نئے کیسز میں مبتلا زیادہ تر مریضوں میں ویرینٹ JN.1 پایا گیا ہےاسپتالوں میں ایمرجنسی کے ساتھ کئی پابندیوں کا اعلان کیا گیاہے جس میں ریاستی سرحد پر نگرانی بڑھانے کے ساتھ ساتھ کورونا ٹیسٹ کی مہم چلائی جائے گی جب کہ علامات اور مشتبہ کیسز کے حامل افراد کو لازمی طور پر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی۔
ریاستی حکومت لوگوں کی نقل و حرکت اور اجتماع پر پابندی عائد پر بھی غور کر رہی ہے جب کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گی، کیرالہ کی ریاستی حکومت نے 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کہا ہے کہ کھانسی، بخار اور فلو جیسی علامات ظاہر ہوں تو اسپتال سے رجوع کریں اور چند روز تک اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔
آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل نے کہا کہ 8 دسمبر کو کیرالہ کے ترواننت پورم ضلع کے قراقلم سے RT-PCR مثبت نمونے کی تصدیق کے بعد کیس کا پتہ چلا خاتون میں انفلوئنزا جیسی بیماری (ILI) کی ہلکی علامات تھیں اور تب سے وہ کوویڈ 19 سے صحت یاب ہو چکی ہیں۔
نیشنل انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کوویڈ ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین راجیو جے دیون کے مطابق، JN.1 ویریئنٹ تیزی سے پھیل سکتا ہے اور استثنیٰ سے بچ سکتا ہے،"JN.1 ایک شدید مدافعتی اور تیزی سے پھیلنے والا ویرینٹ ہے، جو XBB اور اس وائرس کے دیگر تمام سابقہ ورژنز سے واضح طور پر مختلف ہے یہ ان لوگوں کو متاثر کرنے کے قابل بناتا ہے جن کو سابقہ کوویڈ انفیکشن تھا اور ان لوگوں کو بھی جن کو ویکسین لگائی گئی تھی-