بھارتی ریاست منی پور میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے منی پور میں خونریزی کے نتیجے میں حالات دن بدن خانہ جنگی کی جانب جا رہے ہیں.
باغی ٹی وی کو موصول بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس سٹیشنوں پر حملے سے خانہ جنگی کی صورتحال منی پور میں حالات اس قدر تشویش ناک ہو چکے ہیں کہ اب جتھوں نے سرکاری املاک اور پولیس سٹیشنوں پر حملے شروع کردیئے ہیں.گزشتہ کئی روز سے منی پور کے قبائل کے مابین جھڑپوں کے دوران ہزاروں لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو علیحدگی پسند گروپوں کے مابین تصادم کے دوران اسلحہ لوٹ لیا گیا اور پولیس پر تشدد بھی کیا گیا ان جھڑپوں کے دوران تین افراد ہلاک اور 20سے زائدزخمی ہو گئے. بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ منی پور میں خون ریز نسلی فسادات اور پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپوں کے بعد کشیدہ حالات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی پولیس سٹیشن پر حملے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے بعد پورے علاقے کو سیل کردیا گیا جس سے اہل علاقہ گھروں میں محصور ہو گئے.
بتایا گیا ہے کہ کشیدہ حالات کے باعث علاقے کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور مزید فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں منی پور میں جاری نسلی فسادات میں کمی نہ آنے کی وجہ سے مودی سرکار ان فسادات سے سیاسی فوائد اٹھا رہی ہے ان حالات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت ان فسادات کو ختم کرنے اور عوام کی زندگیوں کو سکون دینے میں سنجیدہ نہیں ہے.
افغان خواتین کی سیاسی پناہ سے متعلق یورپی عدالت نے فیصلہ سنا دیا
پاکستانی ٹیم کا بدترین شکست کا باعث بننے والی بیٹنگ لائن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ