مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے بابری مسجد کے یوم شہادت پر کہا ہے کہ مسلمان 6 دسمبر 1992 کا دن نہیں بھول سکتے ،بابری مسجد کی بھارت میں سرکاری سرپرستی میں شہادت ہوئی اور اس کے بعد بعد آج تک بھارت میں مسلمان غیر محفوظ ہیں، بابری مسجد یاد دلاتی ہے کہ خطے میں واحد شدت پسند،دہشتگرد کوئی قوت ہے تو وہ ہندوتوا کا نظریہ ہے
خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کی شہادت عدم برداشت، انتہا پسندی اور مذہبی تعصب کی بدترین مثال ہے ، مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر حملے اور انہیں نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر ملزمان کیخلاف کاروائی نہ ہونا دوہرا جرم ہے،بھارت میں مسلمانوں کی مساجد اور حقوق آج بھی محفوظ نہیں، ہندو انتہا پسند تنظیمیں ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں کو مزید دبانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں ،بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی خود دہشتگرد جماعت ہے بھارت میں حکومتی سطح پر دہشتگردی کی جاتی ہے ،مسلمانوں کے جان و مال بھارت میں غیر محفوظ ہیں،عالمی دنیا کو بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہئے،








