سفاک و انسان دشمن مودی اور آر ایس ایس کی نظریاتی دہشت گردی نے بھارت میں مسلمان ہونا جرم بنا دیا
ہندوتوا کے زہریلے نظریہ پر کاربندبی جے پی مسلمانوں کی مذہبی شناخت روندنے میں مصروف ہیں،غاصب اور انتہا پسند بی جے پی رہنما مساجد کی تعمیر پرکھلے عام مسلمانوں کودھمکیاں دینے لگے،بھارتی جریدہ "دی ہندو”کے مطابق ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے بھارتی ریاست ویسٹ بنگال کے علاقہ مرشد آباد میں بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا،دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بی جے پی نے مغربی بنگال میں بابری مسجد کی تعمیر کی سخت مخالفت شروع کر دی ،
بی جے پی کے ایم ایل اے رامیشور شرما نے مسلمانوں کو کھلے عام دھمکی دیتے ہوئے تمام حدیں پار کر دیں،رامیشور شرما نے دھمکی دیتے ہوئے کہا مسلمان بابری مسجد کی مضبوط بنیاد کھودیں جو ان کی قبریں بنانے کیلئے استعمال کی جائینگی،ویسٹ بنگال میں بابری مسجد کبھی نہیں بنانے دی جائے گی ، ہندو تنظیم اتسو سمیتی کے صدر چندر شیکھر تیواری نے کہا کہ ہم بابر کے نام سے منسوب مسجد کو برداشت نہیں کریں گے
بھارتی میڈیا کے مطابق؛بابری مسجد کی طرز پر مسجد بنانے کیلئےکروڑوں روپے کے عطیات جمع کراچکے ہیں،بھارت میں مودی کی سفاکیت کے باوجود مسلمان اپنے بنیادی حقوق کیلئے مسلسل برسرِ پیکار ہیں،ہندوتوا کے شدت اور انتہا پسند نظریہ پر بی جے پی رہنماؤں کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات بھارتی سیکولرازم کے منہ پرطمانچہ ہیں








