متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر کھیل اور خود کا مذاق بنایا۔
بھارت کا کھیل کو سیاست سے داغدار کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ مئی 2025 میں بھارت 6 طیارے کھو بیٹھا تھا، قائداعظم نے ہندوتوا ذہنیت کو بہت پہلے پہچان لیا تھا، نازی ازم اور فاشزم کی بنیاد پر اسلام سے نفرت آج بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں، ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا،بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے آگاہ کر دیا، ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔
مودی سرکار اور بھارتی بورڈ کے اکسانے پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے سامنے محسن نقوی بھی ڈٹ گئے، بھارتی ہٹ دھرمی قبول کرنے سے انکار کر دیا،محسن نقوی اسٹیج پر موجود رہے، رنر اپ ٹیم کو انعامات دیے، تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی ختم کر دی گئی۔
دوسری جانب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ اپنے کیریئر میں کبھی نہیں دیکھا کہ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو نہ دی گئی ہو،سوریا کمار یادیو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی لیکن ٹرافی نہیں دی گئی،ٹرافی سے متعلق ہمیں کسی نے نہیں بولا بلکہ یہ فیصلہ ہم نے گراؤنڈ میں کیا، انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کا بورڈ آیا واپس چلا گیا وہ بھی دیکھا،پریس کانفرنس میں موجود ابھیشیک شرما نے کہا کہ ہم نے ایشیا کپ کی ٹرافی کو محسوس کرلیا ہے،پریس کانفرنس میں بھارتی میڈیا منیجر نے پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے منع کردیا۔