مزید دیکھیں

مقبول

بھارت کا نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

بھارتی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی کے بعد ایک اور من گھڑت اور بے بنیاد خبر چلا دی، تاہم اس کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی اور قومی میڈیا کو آزاد کشمیر کا دورہ کرانے کا اہتمام کر لیا۔میڈیا کو آزاد کشمیر کے اُن تمام علاقوں کا دورہ کروایا جائے گا جہاں بھارتی میڈیا خیالی دہشتگردوں کے کیمپس کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرتا رہا۔پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی کے بعد انڈین میڈیا اب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کے نام استعمال کرکے انہیں خیالی دہشتگردی کے کیمپس کے طور رپورٹ کرنا شروع ہوگیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے دی ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے یہ جھوٹا دعویٰ سامنا آیا کہ مبینہ دہشتگرد ایل او سی کے قریب اپنے ٹھکانوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں جنہیں بھارت نے نشانہ بنانا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دہشتگردوں نے ایل او سی کے ذریعے بھارت میں داخل ہونا تھا۔

انڈیا ٹوڈے کی جھوٹ پر مبنی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کیل، سردی، دودھنیال، آٹھ مقام، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ سے دہشتگردوں کومنتقل کیا گیا۔اب پاکستان کل میڈیا کو انہی جگہوں کا دورہ کروا کر بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرےگا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہاکہ ٹائمز آف انڈیا کے اس جھوٹے آرٹیکل سے یہ واضح ہے کہ بھارت ان علاقوں کے نام لے کر پاکستان پر جارحیت کا بھونڈا ڈرامہ رچا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کو دورہ کرانے کے فیصلے سے دہشتگردوں کے کیمپس کے بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈے کی قلعی کھل گئی۔بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد اب اپنے اس دعوے کے جھوٹا ثابت ہونے سے خوفزدہ ہے۔

اجیت ڈوول نے کہا "تمہارا…کتنا بڑا،بھارتی میجر نے مقدمہ درج کروا دیا

سونے کی قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کمی

سونے کی قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کمی

حوثی ملیشیا کے میزائل حملے، اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بج گئے