آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ:بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

ورلڈکپ میں ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے
0
41

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا ورلڈکپ میں ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شبمن گل، شریاس ائیر، ایشان کشن اور کے ایل راہول شامل ہیں،اس کے علاوہ نائب کپتان ہاردیک پانڈیا، سوریا کمار یادیو، رویندرا جڈیجا اور کلدیپ یادیو بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں،ورلڈکپ کے لیے شاردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج بھی حصہ ہیں۔

آئی سی سی کی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈکپ ٹرافی کو 3 روز کے دورے پر پاکستان لایا گیا ہے ورلڈکپ ٹرافی کو تاریخی مقامات پر لے جایا جائے گا جبکہ کرکٹ فینز فینز کو ورلڈکپ ٹرافی دیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا میگا ایونٹ کی ٹرافی رواں سال جون میں اپنے سفر کا آغاز بھارت سے کیا تھا، جو ایونٹ کا میزبان ہے۔

ایشیا کپ میں نیپال نے بھارت کو جیت کیلئے 231 رنز کا ہدف دے دیا

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کو آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا مچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے-

Leave a reply