بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو "ناپسندیدہ شخصیت” قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پاکستانی اہلکار کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے جو ان کے سفارتی کردار سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ اس بنیاد پر انہیں فوری طور پر بھارت چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔بھارتی حکومت نے اس فیصلے سے متعلق پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو باضابطہ احتجاجی مراسلہ بھی جاری کیا ہے۔

تاحال پاکستان کی جانب سے اس اقدام پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماضی میں اس نوعیت کے اقدامات دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنتے رہے ہیں۔

آئی پی ایل میں سیکیورٹی خدشات برقرار، ، بھارتی بورڈ کا کھلاڑیوں پر واپسی کے لیے دباؤ

امارات میں ٹریفک تنازع پر فائرنگ، 3 خواتین جاں بحق

پاکستان کے لیےجاسوسی کےالزام میں بھارتی پنجاب سے دو افراد گرفتار

ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب ، 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط

Shares: