چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن اور حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ چڑھانا چاہتا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی برادری خاموش ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ میں مظالم کی انتہا کردی، دنیا فلسطینی عوام کی نسل کشی رکوائے۔چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ بھارت نے یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، بھارت یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ چڑھانا چاہتا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کیمرا،انٹرنیٹ کی اجازت نہیں، مقبوضہ کشمیرمیں عالمی مبصرین، فیکٹ فائنڈنگ مشن کو اجازت نہیں۔واضح رہے کہ اسین ملک کو بھارتی حکام نے 2019 میں سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا، یاسین ملک مئی 2022 سے تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔بھارتی قید میں موجود یاسین ملک کی طبیعت کئی بار خراب بھی ہوئی اور انہیں علاج کے لیے اسپتال بھی منتقل کیا گیا۔اس سے قبل حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا تھا ان کے شوہر کو بھارتی جیل میں تھرڈ ڈگری چارجر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ 25 مئی 2022 کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے یاسین ملک کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔اس کے علاوہ ملک کو پانچ مختلف مقدمات میں 10-10 سال اور تین مختلف مقدمات میں 5-5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
مری میں برف باری،سیاحوں کے لئے ہدایات جاری
ہمارے 200 کارکن لاپتہ ہیں،بیرسٹر گوہر کا دعویٰ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گیا