کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار وارث بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے مشہور ڈائریکٹر مہیش بھٹ میرے گانےکی دھن کاپی کرنے پر مجھ سے معافی مانگ چکے ہیں-

باغی ٹی وی : حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران وارث بیگ نے بتایا کہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں نادیہ خان نے مجھے اور مہیش بھٹ کو ایک ساتھ لائیو کال پر شامل کیا تھا جس دوران مہیش بھٹ نے ہٹ فلم ‘مرڈر’ میں میرے گانےکی دھن کاپی کرنے پر مجھے سوری کیا تھا، اس کال پر مہیش بھٹ نے مجھے کہا تھا کہ ہم نے آپ کا گانا آپ کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جس کیلئے میں معذرت خواہ ہوں‘۔

کراچی بار کونسل نے26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

وارث بیگ کے مطابق فلم ساز نے اعتراف کیا کہ وہ اس وقت اس کی اصلیت سے لاعلم تھے گلوکار کے مطابق زیادہ تر بالی ووڈ پروڈکشنز نے ان کے کئی گانوں کو گزشتہ برسوں میں کاپی کیا ہے،”اگر کوئی میرے گانوں کی کاپی کرتا ہے تو میں برا نہیں مانتا،” انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران فنکاروں کے کام کی حفاظت کے لیے کوئی واضح نظام موجود نہیں تھا،”اب یوٹیوب ان لوگوں کو اسٹرائیک بھیجتا ہے جو نقل کرتے ہیں، لیکن اس وقت ہمارے پاس ایسا کوئی طریقہ کار نہیں تھا۔”

مستقبل میں بھارت سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا، رپورٹ

گلوکار نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ میں نے بھارت جاکر ملائیکا اروڑا اور امریتا اروڑا کے ساتھ 2 ویڈیوز بنائیں، ہمارے یہاں سے لوگ بھارت کام لینے جاتے ہیں لیکن میں نے بھارت جاکر بھارتیوں کو معاوضہ دیا، یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب پاکستانیوں کیلئے بھارت جانا آسان نہیں تھا کیونکہ بھارت کاویزا بہت مشکل سے ملتا تھا –

دنیا میں موجود 1445 سال پرانی کمپنی جس نے 2 عالمی جنگیں دیکھیں

وارث بیگ نے کہا کہ میں نے سوچ لیا تھا کہ پاکستان میں اتنا نام کمانے کے بعد مجھے زیب نہیں دیتا کہ میں بھارت جاکر ان سے کام اور معاوضہ مانگوں، بھارت میں پروفیشنلزم زیادہ پایا جاتا ہے، وہ لوگ وقت پر آجاتے ہیں اور وقت ختم ہونے پر جانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں ۔

Shares: