لاہور:اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کی جانب سے منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، اے این ایف نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران تھائی لینڈ اور دوحا جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد کرلی۔

باغی ٹی وی : اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور پر 3 مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد کرلی ہے لاہور ائیرپورٹ سے تھائی لینڈ جانے والے وہاڑی کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو تھائی ائیر کی پرواز ٹی جی 346کے ذریعے بنکاک جا رہے تھے۔ ملزمان کے پیٹ سے 46 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔


دوسری کارروائی کے دوران ایک مسافر کے پیٹ سے 40 آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ بھکر کا رہائشی ملزم قطر ائیر کی پرواز کیوآر 621 کے ذریعے دوحا کے لیے روانہ ہو رہا تھا تیسری کارروائی میں قطر جانے والے لاہور کے رہائشی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 675 گرام کوکین برآمد کی گئی۔ مسافر قطر ائیرکی پرواز کیوآر 620 کے ذریعے دوحا جا رہا تھا۔

ڈی جی خان :گدائی غربی پل جبوجہ مانکہ روڈ لوہار والا ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات …

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان سے منشیات سمگل کرنے کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بی ایس ایف اور پنجاب پولیس نے مشرقی پنجاب کے ضلع ترن تارن میں بارڈر کے قریب ایک ڈرون قبضے میں لیا ہے، جس کے ساتھ مبینہ طور پر 3کلوگرام ہیروئن بندھی ہوئی تھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ہیروئن پاکستان سے مشرقی پنجاب میں سمگل کی جا رہی تھی۔ ڈرون انٹرسیپٹ ہونے پر بی ایس ایف اور پنجاب پولیس نے مشترکہ طور پر کھیتوں میں اس کی تلاش شروع کی اور کھیم کرن نامی گاﺅں کے قریب کھیتوں سے یہ ڈرون برآمد کر لیا۔

سیالکوٹ :دودھ دہی مہنگا فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن،10گرفتار

Shares: