سی آئی اے پولیس کی نشاندہی پر بھاری مقدار میں انڈین گٹکے کی سپلائی ناکام، 1 سپلائر گرفتار
ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب کردہ خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے سی آئی اے حیدرآباد پولیس کی انڈین گٹکا و مین پوری سپلائرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، سی آئی اے پولیس حیدرآباد کی نشاندہی پر ایس ایچ او انسپیکٹر سکندر غلام مصطفیٰ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی، مخفی اطلاع پر کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں انڈین گٹکے کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 1 سپلائر کو وین نمبر JF-6077 سمیت گرفتار کرلیا گیا دوران تلاشی مزکورہ وین میں 90 عدد پیکٹ تقریباً 9,000 ساشے انڈین گٹکے برآمد ہوئے گرفتار سپلائر کی شناخت محمد سلیم یوسفزئی کے نام سے ہوئی ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں مذکورہ ملزم کا مین پوری و انڈین گٹکا سپلائر گینگ سے ظاہر ہوا جوکہ حیدرآباد سمیت مختلف اضلاع میں انڈین گٹکے کی سپلائی دینے میں سرگرم تھے گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد انڈین گٹکے اور سپلائی کیلئے استعمال ہونے والی وین کو پولیس تحویل میں لیکر تھانہ بھٹائی نگر میں گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاگرفتار سپلائر سے مزید تفتیش جاری ہے
5 ملزمان بھاری مقدار میں شراب کی بوتلوں اور چرس سمیت گرفتار
جی او آر پولیس کی چھاپہ مار کاروائیاں، 5 ملزمان بھاری مقدار میں شراب کی بوتلوں اور چرس سمیت گرفتارکر لئے گئے ،اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر کی سربراہی میں ایس ایچ او سب انسپیکٹر اختر حسین نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کیں،دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر مختلف مقامات سے چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے 5 منشیات فروشوں و سپلائرز کو بھاری مقدار میں شراب کی بوتلوں اور چرس سمیت گرفتار کرلیا گیادرگاہ امیدن بھریو پیر کے قریب چھاپہ مار کر 2 منشیات فروشوں بنام سلطان جمالی کو 550 گرام اور وسیم تنیو کو 600 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا گیا جی او آر کالونی SRTC گراؤنڈ کے قریب سے منشیات سپلائرز بنام ثنار علی شیخ، غلام مصطفیٰ پوش اور شفیق چانڈیو کو 48 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جی او آر پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ اور حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے
پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا
عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا