مزید دیکھیں

مقبول

کسان کارڈ کا اجرا، اعتماد رکھیں، بھروسہ مریم نواز نہیں ٹوٹنے دے گی،وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب زرعی انقلاب کی جانب گامزن،کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان کارڈکااجراءکردیا،حافظ آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ زرعی منصوبوں کی تکمیل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ کارڈ سے کسانو ں کو ڈیڑھ لاکھ روپے تک بلاسود رقم دی جائے گی ۔ کسان زرعی آلات،کھاد اور بیج کی خریداری کرسکیں گے،پہلی مرتبہ حکومت مڈل مین کی بجائے براہ راست کسان تک پہنچی ہے۔ کسان بھائیوں سے ہاتھ جوڑ کر التجا کرنا چاہتی ہوں کہ آپ اعتماد رکھیں، آپ کا بھروسہ مریم نواز نہیں ٹوٹنے دے گی، پوری کوشش کروں گی، روٹی سستی رہے، آٹا بھی سستا رہے اور آپ کو بھی پرافٹ ملے، کسان کی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش کر رہی ہوں،پنجاب حکومت، کسانوں کے ساتھ ہے،جتنی بھی کسانوں کی زمین، روزگار،معاش ہے اللہ تعالیٰ اس میں برکت دے اور مجھے اللہ توفیق دے کہ میں آپ کی زندگیوں میں بہتری لا سکوں،میں نے یہاں بیٹھے سب کسان بھائیوں سے پوچھا کہ اس کسان کارڈ سے آپکو کیا فائدہ ہوگا سب کا ایک ہی جواب تھا کہ بلیک میلنگ سے جان چھوٹ جائے گی۔ اور یہی میرا مقصد تھا کہ کسانوں بھائیوں کو انکی محنت کا پورا پھل ملے۔

پولیو مہم کا آغاز، سندھ کے ایک کروڑ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ؛ رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 41 ہوگئی

پولیو ورکرز قوم کے مجاہد ہیروز ہیں،وزیراعظم

پاکستان میں سب سے پہلے آصفہ بھٹو کو پولیو ویکسین پلائی گئی،بلاول بھٹو

پولیو پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستان،افغانستان کو مل کر کام کرنا ہے،وزیراعظم

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan