پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کے دروازےکھول کر پھر آبی جارحیت کی ہے،پاکستان میں ایک بار پھر بڑے سیلاب کا خطرہ ہے، حکومت خاموشی اختیار کرنے کی بجائے بھارتی آبی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے،

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں پنجاب میں سیلاب سے تباہی ہوئی،اب ایک بار پھر بھارت نے پاکستان کو اطلاع دیئے بغیر سلال ڈیم،ننگل ڈیم اور ہریکے بیراج سے مزید پانی چھوڑ دیاہے،جس کے نتیجے میں دریائے چناب،ستلج کے قریبی علاقوں میں شدید سیلاب کا اندیشہ ہے اور آبادیاں متاثر ہوں گی،صرف سلال ڈیم سے بھارت سے چھوڑا جانے والا سیلابی ریلا 8 لاکھ کیوسک کا ہے،بھارت کھلم کھلا آبی جارحیت کر رہا ہے،پاکستان میں بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں،اب مزید سیلاب آئے گا اور تباہی ہو گی، حکومت کو چاہئے کہ بھارتی آبی جارحیت کو عالمی سطح پر اٹھائیں،بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار کےطور پر استعمال کرنے کے اقدام پر حکومتی خاموشی کسی صورت درست نہیں،بھارت نے پہلے بھی بنا اطلاع کے پانی چھوڑا اور اب بھی ایسا ہی کیا،بھارتی آبی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم بھی متحد ہو ،پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار امدادی سرگرمیاں مزید تیز کر دیں.

Shares: