بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا۔

پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نےدریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑنےسےمتعلق اطلاع دی جس کے بعد وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا جب کہ دریائے ستلج میں اس وقت ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے اونچےدرجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔

بھارت کی جانب سے گزشتہ روز بھی دریائے ستلج میں پانی چھوڑا گیا تھا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ گنڈا سنگھ والا کےمقام پرپانی کا بہاؤ 2 لاکھ 30 ہزار کیوسک ہے جب کہ دریائےستلج سلیمانکی کےمقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور بہاؤ ایک لاکھ 37 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب مرالہ کےمقام پر پانی کا بہاؤ 62 ہزار کیوسک، خانکی ہیڈ ورکس کےمقام پر بہاؤ 98 ہزار کیوسک، قادرآبادکےمقام پربہاؤ 98 ہزارکیوسک جب کہ ہیڈتریموں کےمقام پرپانی کابہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجندکےمقام پرانتہائی اونچےدرجےکاسیلاب ہے اورپانی کا بہاؤ 4 لاکھ 75 ہزار کیوسک ہے۔

Shares: