دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گرنے کے بعد بھارتیوں نے اپنی فضائیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا،بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنےاور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے،چند روز قبل ہی دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں تیجس طیارے کے فیول ٹینک سے تیل لیک ہوتے دیکھا گیا تھا۔طیارہ تیجس گرنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے اپنی فضائیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ائیر چیف کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

انوشی تیواری نامی بھارتی صارف نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کے لیے ایک بہت بڑی توہین ہے۔ بھارتی ائیر فورس کے سربراہ کو فوراً عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔،ایک اور بھارتی صارف تیجسوی پراکاش نے سوال اٹھایا کہ اگر ہمارے طیارے بنیادی ایروبیٹک اسٹنٹ بھی نہیں کر سکتے تو یہ اس سے بھی بڑا سوال پیدا کرتا ہے، کیا ہمارے پائلٹس کو ان طیاروں پر مناسب تربیت دی جا رہی ہے،اسی صارف نے بھارتی ائیر چیف پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارا ائیر چیف ڈسپلن، تربیت اور تکنیکی تیاری پر بات کرنے کے بجائے زیادہ تر ڈانس کلپس میں نظر آئے، تو صاف ظاہر ہے کہ قیادت کے اعلیٰ سطح پر کچھ نہ کچھ غلط ہو رہا ہے۔

Shares: