تقریباً ایک ماہ سے بھارت کے ایئرپورٹ پر کھڑا برطانوی ایف-35 (بی) لڑاکا طیارہ آئندہ ہفتے وطن واپسی کے لیے اڑان بھر سکتا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر طنزیہ میمز بھی وائرل ہو چکی ہیں۔
برطانوی رائل نیوی کا یہ طیارہ 14 جون کو بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت ترواننت پورم کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد سے وہیں کھڑا ہے۔ اگرچہ اس کی مرمت کے لیے متعدد کوششیں کی جا چکی ہیں، تاہم طیارہ تاحال اپنی پرواز کے قابل نہیں ہو سکا۔بھارتی فضائیہ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ طیارے کی مرمت اور واپسی کے عمل میں مدد فراہم کرے گی۔ یہ طیارہ بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کے دوران کیرالہ کے ساحل کے قریب فنی خرابی کے باعث لینڈ کرنے پر مجبور ہوا تھا۔
برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ برطانیہ نے طیارے کو ایئرپورٹ کے مینٹیننس، مرمت اور اوورہال (MRO) مرکز منتقل کرنے کی بھارتی پیشکش قبول کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق حکام پرامید ہیں کہ طیارے کی مرمت آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائے گی، جس کے بعد وہ اگلے ہفتے کے دوران برطانیہ واپسی کے لیے روانہ ہو سکے گا۔
برطانوی ہائی کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ سے ایک ماہر انجینئرنگ ٹیم طیارے کے معائنے اور مرمت کے لیے بھارت میں تعینات کی گئی ہے۔
پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل، 41 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچے
بھارت میں پاکستان ٹیم کو سوشل میڈیا پر کھلی دھمکیاں، ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان کا الرٹ
صدر استعفیٰ اور آرمی چیف کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد قرار