نئی دہلی: بھارتی آئین کی انگریزی کاپی سے سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ غائب کر دیئے گئے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ارکان پارلیمنٹ میں تقسیم کی گئی آئین کی انگریزی کاپیوں میں الفاظ "سوشلسٹ، سیکولر” کی عدم موجودگی نے خصوصی اجلاس کے باضابطہ طور پر پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں منتقل ہونے کے ایک دن بعد ایک بڑے تنازع کو جنم دیا ہے-

پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر ارکان پارلیمنٹ کو آئین کی کاپیاں دی گئی تھیں اس حوالے سے وزیر قانون ارجن میگھوال کا دعویٰ ہے کہ ان کاپیوں میں آئین کی تمہید کا "اصل ورژن” دیا گیا، جب آئین وجود میں آیا تو اس میں سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ نہیں تھے سوشلسٹ اور سکیولر کے الفاظ بھارتی آئین میں 1976 میں 42 ویں ترمیم میں شامل کیے گئے۔

سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے،نگران وزیراعظم

بھارتی میڈیا کے مطابق اس تبصرے نے مزید مظاہروں کو ہوا دی کیونکہ اپوزیشن نے حکومت پر مناسب عمل کی پیروی کیے بغیر ایک بڑی تبدیلی میں چھپنے کا الزام لگایا بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے آئین کی انگریزی کاپی سے سولشسٹ اور سیکولر کے الفاظ ہٹانے کو آئین پر حملہ قرار دیا ہے-

کانگریس رہنما ادھیر رنجن کا کہنا ہے کہ بھارتی آئین کی کاپی میں سوشلسٹ اورسیکولر کےالفاظ نہ ہونا تشویشناک ہے، حکمران جماعت بھاریہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کی نیت مشکوک ہے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے اسے پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ الفاظ 1976 میں ترمیم کے بعد شامل کیے گئے تھے، لیکن اگر کوئی آج ہمیں آئین دیتا ہے اور اس کے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں تو یہ تشویش کی بات ہے، ان کی نیت مشکوک ہے، یہ ہوشیاری سے کیا گیا ہے ایک سنگین معاملہ ہے اور ہم اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔

سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر مسٹر چودھری نے مزید کہا کہ مجھے ان کی نیتوں پر شک ہے کیونکہ ان کا دل اس پر صاف نہیں لگتاسی پی آئی-ایم کے بنوئے وسام نے اس غلطی کو ایک "جرم” قرار دیا۔

واضح رہے کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سکیولر ریاست ہونے کا دعویدار ہے تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کی متعدد رپورٹس میں بھارتی دعوؤں کی قلعی کھل چکی ہے بھارت میں اقلیتوں کو کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں ہے اور بھارت ایک ہندوتوانہ اسٹیٹ بن کر رہ گئی ہے۔

کینیڈا میں ایک اورعلیحدگی پسند سکھ رہنما قتل

Shares: