مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارتی برآمدی صنعت کی تباہی جاری ہے

مودی حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات نے بھارت کو معاشی بحران کی طرف دھکیل دیا،مودی سرکار کی ہٹ دھرمی اور امریکی ٹیرف سے بھارتی اہم صنعتیں مفلوج ہو کر رہ گئیں،بین الاقوامی میڈیا الجزیرہ کے مطابق ؛
"امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف نے بھارت کی قالین صنعت کو مفلوج کر دیا ہے "بھدوہی کے قالین برآمد کنندگان کا کاروبار رک گیا ہے اور ایک ماہ میں کوئی کارگوامریکا نہیں گیا، بھارت میں قالین کے کاروبار سے منسلک افراد بدترین حالات کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں،بھارت میں قالین کی صنعت سے منسلک افراد نے الجزیرہ کو بتایا کہ "یہ میرے 50 سالہ کیریئر کا سب سے مشکل وقت ہے”اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو صنعت زوال پذیر ہو جائے گی، ہمارا کاروبار مکمل طور پر امریکہ پر منحصر ہے اور کوئی دوسرا بازار نہیں ہے، قالین صنعت مکمل طور پر برآمدات پر منحصر ہے، گھریلو مارکیٹ بالکل محدود ہے، مذاکرات سے حل کی امید تھی، لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا ، سخت امریکی ٹیرف نے صنعت کو تقریباً بند ہونے پر مجبور کر دیا ہے، ملازمین کے کام کا دورانیہ محدود کر دیا ،اگر صورتحال ایسی رہی تو ان کو فارغ کرنا پڑ سکتا ہے ، ترکیہ اور پاکستان کم ٹیکس کی وجہ سے امریکی منڈی میں بھارتی قالین کی جگہ لے رہے ہیں ،

خود انحصاری کے دعوؤں کے برعکس زمینی حقائق نےمودی حکومت کی گرواٹ کی قلعی کھول دی ،بھارت کی عالمی مارکیٹ میں تنہائی مودی سرکار کی ناکام اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے

Shares: