وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے حالیہ پہلگام واقعے پر پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہی کی بدولت پاکستان ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ذمے دار ملک ایٹمی جنگ جیسے تصورات کی سوچ بھی نہیں رکھتا اور ایسا بیانیہ انتہائی خطرناک اور غیر ذمے دارانہ ہے۔ پاکستان ایک پُرامن ایٹمی طاقت ہے اور علاقائی و عالمی امن کے لیے اپنے عزم پر قائم رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ امن کا پرچار کیا ہے۔ پہلگام ڈرامے کے بعد پاکستان نے شفاف تحقیقات کی پیشکش کی اور اب بھارت خود اپنے جال میں پھنس چکا ہے۔ بھارت کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا اور وہ فیس سیونگ کی تلاش میں ناکام ہو چکا ہے۔ اس کا پروپیگنڈہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم نے بین الاقوامی برادری کے سامنے پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا۔
انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھی تعریف کی جنہوں نے بھارت کو واضح اور دوٹوک جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ماضی میں بھی ایسی حرکتیں کرتا رہا ہے لیکن اس بار اس کی چالیں ناکام ہو گئی ہیں۔سندھ طاس معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے زور دیا کہ بھارت یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش کی تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے بین الصوبائی آبی تنازعات کے حل میں بلاول بھٹو زرداری کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کی کوششوں کی بدولت صوبوں کے درمیان پانی سے متعلق مسائل حل ہو چکے ہیں۔پاکستان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک پُرامن قوم ہیں لیکن ہمیں اپنے وطن کا دفاع کرنا بھی آتا ہے۔پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔جب بھی ملک کو بحران کا سامنا ہوا عوام نے ہمیشہ ثابت قدمی دکھائی۔
اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام، میزائل کے مرکزی ایئر پورٹ پر جا گرا
فضائی بندش،بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان
لاہور قلندرز کا 161 رنز کا ہدف، کراچی کی بیٹنگ جاری
بلاول بھٹو کے ایکس اکائونٹ پر پابندی، شرجیل میمن کی شدید مذمت