انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر یش دیال کے خلاف ایک خاتون کی جانب سے زیادتی، دھوکا دہی اور ذہنی ہراسانی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش پولیس نے یش دیال کے خلاف انڈیا پورم تھانے میں ایف آئی آر درج کی، جس میں بی این ایس کی دفعہ 69 کے تحت کارروائی کی گئی ہے، جو شادی کا جھوٹا وعدہ دے کر جنسی تعلق قائم کرنے جیسے الزامات سے متعلق ہے۔ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق متاثرہ خاتون نے 21 جون کو انٹیگریٹڈ گریوینس ریڈریسل سسٹم (IGRS) کے ذریعے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو باقاعدہ شکایت دی تھی، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

خاتون نے اپنی شکایت میں موقف اختیار کیا کہ اس کے کرکٹر سے پانچ سال پرانے قریبی تعلقات تھے، یش دیال نے شادی کا جھانسہ دے کر جذباتی، ذہنی اور جسمانی استحصال کیا۔ خاتون کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کرکٹر کے اہلخانہ نے بھی جھوٹے وعدے کیے، جبکہ بعد میں معلوم ہوا کہ یش دیال دیگر خواتین سے بھی اسی نوعیت کے تعلقات رکھتا ہے۔

قومی اسمبلی کی خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری

لاہور میں 84 خستہ حال عمارتیں خطرناک قرار، پی بی سی اے کا سروے مکمل

بلوچستان: سیکیورٹی، اسمگلنگ اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر سخت اقدامات کا فیصلہ

ایران سے افغان پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر واپسی جاری

کراچی: عاشورہ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

Shares: