بھارتی "دیوبند” میں کرونا نے پکڑی سپیڈ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، بھارت میں کرونا سے 7 سو سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں

بھارت کے شہر دیو بند میں کرونا وائرس نے سپیڈ پکڑ لی ہے اور وہاں مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، دیو بند میں کرونا مریضوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے، جس کے بعد علاقہ میں خوف کا سا سماں ہے، 3 دن قبل دیو بند میں مریضوں کی تعداد 41 تھی لیکن 48 گھنٹوں کے درمیان 21 نئے مریض سامنے آئے

نئے مریضوں میں سے ایک 52 سالہ خاتون بھی شامل ہیں، دیو بند میں کرونا وائرس کی وجہ سے سخت ترین لاک ڈاؤں کیا گیا ہے اسکے باوجود کرونا پھیل رہا ہے، دیو بند میں پولیس نے شہریوں سے گھروں میں رہنے اور رمضان میں گھروں میں ہی عبادات کرنے کی اپیل کی ہے، لاک ڈاؤن کے حوالہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈرون کیمروں کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے تا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ ہو اور شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے 3 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے ،

بھارت میں مسلمانوں کے سب سے بڑے مدرسہ دارالعلوم دیو بند نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ ان کی عمارت آئسولیشن سنٹر کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے، اس ضمن میں دارالعلوم دیو بند کے مفتی ابولقاسم نعمانی نے حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر حکومت چاہے تو کرونا کے مریضوں کے ہماری عمارت میں آئسولیشن سنٹر بنا سکتی ہے

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ دارالعلوم کی جی ٹی روڈ پر واقع بلڈنگ دار القران کو آئسولیشن وارڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے عالمی سطح پر حد درجہ تشویش ناک صورتحال پیداکردی ہے۔ اس آفاقی آفت اور بحران کی زد میں اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اور سد باب کے لئے محض حکومتی اقدامات پر اکتفا نہیں کیا جا سکتا اس کے لئے ہر ذمہ دار شہری کو اپنے اختیارات اور وسائل کے اعتبار سے ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ۔ دارالعلوم دیوبند اگر چہ ایک خالص تعلیمی ادارہ ہے تاہم کسی بھی ضرورت کے وقت اور آزمائش کی گھڑی میں اس کی جانب سے حتی المقدور تعاون پیش کیا جاتارہاہے۔ اس وقت بھی اس شدید بحران کی صورت میں دارالعلوم دیوبند حاضر ہے

Shares: