لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکار کی بندوق گرگئی۔
باغی ٹی وی:یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار اور روایتی تقریب منعقد ہوئی پاکستان رینجرزکے چاق وچوبند دستے نے پرچم اتارنے کی پریڈ میں حصہ لیا پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی –
آج واہگہ بارڈر پر مشترکہ پریڈ کے دوران بی ایس ایف انڈیا کے جوان کے ہاتھوں سے رائفل نیچے گر گئی۔@OfficialDGISPR @BSF_India #WahgaBorder #Rangers pic.twitter.com/gcWshLFzJr
— Asif Mehmood (@AsefMehmood) August 12, 2023
سلمان خان کی سنی دیول کو منفرد انداز میں مبارکباد
رینجرز کی دلیرانہ انداز کی پریڈ کے دوران تقریب دیکھنے کے لیے موجود عوام اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے ، اس موقع پر رینجرز کے جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کا جوش و خروش اور فلک شگاف نعرے بے مثال تھےاس دوران بھارتی فوجی کی رائفل نیچے گرگئی تاہم فوری طور پر دوسرے جوان نے اسے نیچے گری رائفل اٹھا کر پکڑائی۔
واضح رہے کہ واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب روزانہ شام کو منعقد ہوتی ہے جسے دیکھنے کیلئے دونوں طرف تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جبکہ دونوں ممالک کی افواج شاندار پریڈ کا مظاہرہ بھی کرتی ہیں۔