بھارتی فنکار بھی عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ، وزیراعظم پاکستان سے مدد کی اپیل
پاکستانیوں سمیت بھارتی فنکار بھی ’کنگ آف کامیڈی‘ عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
گزشتہ کچھ روز سے معروف کامیڈین عمر شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ عمر شریف نے اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے علاج میں تعاون کی اپیل ہے جس پر حکومت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
مایہ نازکرکٹرشاہد آفریدی سمیت دیگراسٹارزنے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ معروف کامیڈی اداکارعمر شریف کے علاج کے لیے ہرممکن کوشش کریں اور عمرشریف کے لیے ویزے کے معاملے کو لے کر ہدایات جاری کریں، عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں جو اس وقت شدید علیل ہیں۔
I urge @ImranKhanPTI to expedite the US visa process for asset of our Nation #UmerSharif who is in critical condition & needs immediate treatment.I have spoken to doctors here in USA and they r ready to serve. We have hope but it is time sensitive.Appreciate immediate attention.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 10, 2021
عالمی شہرت یافتہ کامیڈین عمرشریف کی طبیعت سے متعلق کافی ویڈیوزسوشل میڈیا پرموجود ہیں جن میں اداکارخاصے علیل دکھائی دے رہے ہیں۔
دوسری جانب عدنان صدیقی نے بھی وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ عمر شریف کے ویزے کے معاملے کو لے کرکچھ کریں اس سے قبل کہ دیرہوجائے۔
Sir @ImranKhanPTI, I fervently request you to expedite US visa for veteran comedian #UmerSharif before it’s too late. Being here in US, am more than willing to extend any help required for his treatment. Expecting other industry folks to do whatever they can in their capacity. pic.twitter.com/8T9GqxDN0H
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) September 10, 2021
اس وقت شاہد آفریدی اورعدنان صدیقی دونوں ہی امریکا میں موجود ہیں اور دونوں نے ہی اپنی جانب سے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دوسری جانب کامیڈین کی علالت پر بھارت کے معروف ’پنجابی پاپ سنگر‘ دلیر مہندی نے اپنے ویڈیو پیغام میں عمر شریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے علاج میں تعاون کریں۔
گلوکار دلیر مہندی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کی ویڈیو دیکھ کر دل دکھی ہوا ہے، آج ان کو علاج کی ضرورت ہے، آپ وزیراعظم ہیں اور آپ کے پاس پاور بھی ہے، آپ پاکستان کے فنکاروں کا خیال رکھیں۔
معروف اداکار جونی لیور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم سب کے عزیز فنکار جنہوں نے پوری دنیا کو ہنسایا ہے ان کی طبیعت بہت خراب ہے، سن کر بہت دکھ ہوا اور سب ان کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا عمر شریف پر مہربان ہو اور ان کو اچھی صحت دے۔
واضح رہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا اداکار نے وزیراعظم سے بھی اپیل کی تھی کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مجھے علاج کے لیے باہرملک جانا چاہئے، عمران خان صاحب جب بھی آپ نے مجھے فون کیا ہے۔ میں نے ہمیشہ آپ کی آوازپرلبیک کہا ہے اسی لیے مجھے یقین ہے آپ بھی میری آوازپرلبیک کہیں گے۔
اداکارکی ایک اورویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں ان کی اہلیہ ان سے بات کررہی ہیں اورویڈیومیں عمر شریف شدید علالت کا شکارہیں ان کی اہلیہ کا عمرشریف کے متعلق کہنا تھا کہ عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، ہمیں عمر شریف کیلئے ایئرایمبولینس کی بھی ضرورت پڑے گی کیونکہ ان کی حالت ایسی نہیں کہ وہ عام فلائٹ میں سفرکرسکیں۔