بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پر بلااشتعال فائرنگ کی جسکا پاک فوج نےبھرپورجواب دیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی، پاکستان فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے آج رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار اور پُر عزم ہیں۔
او آئی سی کی بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کی مذمت
پاکستان خطے کی صورتحال سے سلامتی کونسل کو آگاہ کرئے گا
بھارت کی ناپاک منصوبہ بندی،اگلے 72 گھنٹے انتہائی اہم،پاکستان بھی تیاروبیدار
پاک بھارت سرحد پر جنگ کے خطرات،امریکہ نے اپنے شہریوں کو سفرسے روک دیا








