سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر بھارتی گجرات میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے ساحلی علاقوں سے 74 ہزار سے زائد افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کردی گئی ہے سمندری طوفان کے آج شام ضلع کچ میں داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ ریاست گجرات کے کئی علاقوں میں ریڈ اور اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہےسمندری طوفان بپرجوائے گجرات کے ساحل سے 200 کلو میٹر دور ہے جو پاکستانی کے ساحلی علاقوں سے ہوتا ہوا شام 4 سے رات 8 بجے کے درمیان سوراشترا اور کچ کے اضلاع کو کراس کرے گا-
Cyclone Warning for Saurashtra and Kutch Coasts: RED MESSAGE. VSCS BIPARJOY at 0830IST today near lat 22.6N & long 67.1E, about 170km WSW of Jakhau Port (Gujarat) and 210km West of Devbhumi Dwarka. To cross near Jakhau Port (Gujarat) by evening of today as VSCS. pic.twitter.com/iESz82jRRW
— India Meteorological Department (@Indiametdept) June 15, 2023
بھارتی محکمہ موسمیات نے طوفان کو انتہائی طاقتوراورکیٹیگری تھری کا طوفان قراردیا ہے جس کے باعث آج دوپہر 115 سے 125 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے،رہنما پیپلز پارٹی
بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی 18، اسٹیٹ ڈیزاسٹر فورس کی 12، اسٹیٹ روڈ اینڈ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 115 اور اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈیپارٹمنٹ کی 397 ٹیموں کو ساحلی علاقوں میں تعینات کیا گیا ہےجبکہ فوج، بحریہ اور ائیرفورس سمیت تمام فورسز نے گجرات میں شہریوں کو ضروری امداد کی فراہمی کے لیے تیاری مکمل کررکھی ہے علاوہ ازیں 76 ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔