بھارتی حکومت چین کیجانب سےجنگ کے خطرے کو نظراندازکرکے سورہی ہے،راہول گاندھی
بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہےکہ بھارت چین کی جانب سے جنگ کے خطرات کو نظر انداز کررہا ہے-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کےمطابق بھارت جوڑو یاترا کے موقع پر راہول گاندھی نے حال ہی میں لائن آف ایکچوئل پر بھارتی اورچینی فوج کی جھڑپ کے تناظر میں بات کی۔
بھارت نے رات کی تاریکی میں اگنی5بیلسٹک میزائل کا تجربہ کردکھایا
کانگریس رہنما نے کہا کہ بھارت چین کی جانب سے جنگ کے خطرات کو نظر انداز کررہا ہے،ہچین جنگ کی تیاری کررہا ہے اور بھارتی حکومت اس خطرے کو نظر انداز کرکے سورہی ہے۔
دوسری جانب راہول گاندھی کے بیان پر بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے کانگریس رہنما پر فوج کے حوصلے پست کرنے کا الزام عائد کیا۔
بی جے پی ترجمان راج یاوردھن سنگھ راٹھور نے کہا کہ راہول گاندھی سمجھتے ہیں کہ چین کے ساتھ قریبی تعلق ہونا چاہیے،انہوں نے بہت زیادہ قربت پیدا کی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ چین کیا کرے گا۔
بی جے پی ترجمان کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی نے بھارتی بارڈر فورس پر بات کرتے ہوئے ملک میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی اور سپاہیوں کے حوصلے پست کیے-
برطانیہ اور چین کے درمیان سفارتی جنگ تیزہوگئی،چین کی وارننگ ،برطانیہ کا دبنگ جواب
بی جے پی ترجمان نے نئی دہلی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت اور چین کے درمیان 1962 کی جنگ کا ذکر کیا کہا کہ یہ راہول گاندھی کے دادا نہرو کا بھارت نہیں ہے جنہوں نے سوتے ہوئے 37 ہزار اسکوائر کلو میٹر سے زیادہ علاقہ چین کو دے دیا تھا راہول گاندھی کو نیشنل سکیورٹی پر غیر ضروری بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
راہول گاندھی کے پردادا کی چین سے زمین کھونے کے بعد، راٹھورنےکہا کہ اب وہ محسوس کرتے ہیں کہ چین کے ساتھ قربت ہونی چاہیے، اور انہوں نے چین کے ساتھ اتنی قربت پیدا کر لی ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ چین کیا کرے گا۔”
سونیا گاندھی کی زیرقیادت راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے، راٹھور نے الزام لگایا کہ یہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے پے رول پر تھا۔ کانگریس پارٹی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا۔
بی جے پی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مرکز میں کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کے دوران متعدد چینی خلاف ورزیاں ہوئیں۔