سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو مختلف خفیہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق یہ کارروائیاں 17 اور 18 مئی کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں، جن کا مقصد ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کا خاتمہ تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ضلع کیچ کے شہر تربت میں کی گئی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں دہشت گرد گروہ کا سرغنہ صبراللہ اور اس کا ساتھی امجد عرف بچو شامل ہیں۔ ان دونوں دہشت گردوں کا تعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سے تھا۔
دوسری کارروائی ضلع آواران کے علاقے گِشکور میں عمل میں لائی گئی، جہاں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد یونس مارا گیا، جبکہ دو دیگر دہشت گرد زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والی بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
کم عمری کی شادی کو جرم قرار دینے سے متعلق سینیٹ میں پیش کیا گیا بل منظور