بھارتی حکومت اور سوشل میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کی تردید۔

0
29

رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی نے بھارتی حکومت اور میڈیا کی طرف سے پاکستان میں گوردواروں کا انتظام سکھوں سے واپس لینے کے بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سکھ کمیونٹی کو وہ مذہبی آزادی حاصل ہے جس کا وہ بھارت میں تصور بھی نہیں کر سکتے،بھارت پاکستان کے بارے بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کی بجائے کرتار پور باڈر کو بھارتی سکھ یاتریوں کے لئے کھولے،پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ نے دیگر عہدیدران اور ممبران کے ہمراہ گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بابا گورونانک کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے پاکستان سے محبت سکھوں کے ایمان کا لازمی حصہ ہے، حکومت پاکستان یہاں مقیم تمام اقلیتوں با الخصوص سکھ کمیونٹی کی بہتری اور ان کے مسائل کے جلد حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور میڈیا کی طرف سے پاکستان کے بارے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ وہاں تمام گوردواروں کے انتظامات پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی سے واپس لے لئے گئے ہیں،بھارت کے اس بے بنیاد پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں ہے،پاکستان میں موجود تمام گوردواروں کے اندر انتظامات آج بھی پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پاس ہیں،سردار امیر سنگھ نے کہا کہ پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی ایک خود مختار کمیٹی ہے جو اپنے فیصلے کرنے میں مکمل طور پر آزاد ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی بابا گورونانک کے 551 ویں جنم دن تقریبات کے لئے بہترین انتظامات کو یقینی بنائے گی،پاکستانی حکومت اور عوام بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی مہمان نواز ی کے لئے تیار ہے، سکھ رہنماؤں نے کرونا وبا میں کمی کے بعد گوردوارہ کرتار پور کو دوبارہ کھولنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھارت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی طرف سے بھی کرتار پور باڈر کو سکھ یاتریوں کے لئے کھول دے۔

Leave a reply