پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخارکا کہنا ہے کہ بھاری جارحیت ہوئی تو پاکستان اپنے دفاع کے جائز حق کا استعمال کرے گا۔
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ کشیدگی ہو، یہ بات پاکستان کی سیاسی قیادت ہر سطح پر واضح کر چکی۔انہوں نے کہا کہ اپنی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے تیار ہیں،عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور جواب میں بھارت سے بھی ذمہ داری کی توقع رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے 5 اگست 2019کے اقدامات آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش تھی، بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جنیوز کنونشن کے خلاف تھا۔
اسحٰاق ڈار کا یورپی یونین سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسحٰاق ڈار کا یورپی یونین سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسمگلنگ سے ملک کو سالانہ کھربوں روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف
بھارت نے پانی روکنے کا سٹرکچر بنایا تو تباہ کردیں گے، خواجہ آصف