بھارتی خاتون امریکی اسٹور سے سامان چراتے پکڑی گئی ہے جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی-
امریکی ریاست الینوائے میں ایک بھارتی خاتون کو ٹارگٹ اسٹور سے مبینہ طور پر 1300 ڈالر مالیت کی اشیاء چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا،واقعے کی سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں خاتون کی گرفتاری دیکھی جاسکتی ہےواقعہ اس سال یکم مئی کو پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزمہ اننتا اوولانی ایک اسٹور سے 1300 ڈالر (3 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کا سامان چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی،خاتون کی جانب سے 7 گھنٹے سے زیادہ خریداری کرنے کے بعد اسٹور کے عملے کو شک ہوا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ایک خاتون افسر، دو مرد ساتھیوں کے ساتھ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور خاتون سے 4 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس خاتون بھارت کی رہنے والی ہے جس سے خاتون پولیس اہلکار پاسپورٹ طلب کر تی ہے ، بھارتی خاتون کہتی ہے کہ پھر میں کیا کروں گی، پولیس اہلکار کہتی ہے کہ آپ کو چوری نہیں کرنی چاہیے تھی ، اہلکار بار بار پاسپورٹ دکھانے کا اصرار کرتی ہے ، بھارتی خاتون کے ناماننے پر کہتی ہے کہ اگر آپ پاسپورٹ نہیں دکھائیں گی تو ہمیں آپ کو پولیس سٹیشن لے جانا ہو گا اور پھر آپ کی شناخت وہاں پر ہو گی ۔
https://x.com/RShahzaddk/status/1944995811999265024
ویڈیو میں ملزمہ کو پولیس سے التجا کرتے سنا گیا کہ اس کے پاس ان اشیاء کی ادائیگی کے لیے پیسے ہیں خاتون افسر نے جواب دیا کہ مجھے معلوم ہے آپ شرمندہ ہیں اور ابھی ادائیگی کرنے کو تیار ہیں لیکن آپ پہلے ادائیگی نہیں کرنا چاہتی تھیں لہٰذا مجھے آپ کی آئی ڈی کی ضرورت ہے بھارتی خاتون کہتی ہے کہ میں نے ابھی کچھ نہیں کیا ، ،دکاندار نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ کچھ نہیں ہوگا ، لیکن اب آپ پولیس سٹیشن لے جانے کا کہہ رہ ہے ہیں۔
خاتون پولیس اہلکار کہتی ہے کہ اپنا پاسپورٹ دکھاؤ ہم تمہاری شناخت کریں گے اور پھر تمہیں پولیس سٹیشن لے کر جائیں گے ، اس کے علاوہ تمہارے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے ،اتنی بحث کے بعد بھارتی خاتون کہتی ہے کہ مجھے پولیس سٹیشن مت لے کر جاو، میں آپ سے معافی مانگتی ہوں اور ان تمام چیزوں کی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہوں ۔
خاتون پولیس اہلکار کہتی ہے کہ اب آپ معافی مانگ رہی ہیں اور پیسے دینے کیلئے بھی تیار ہیں لیکن اس سے قبل آپ اس کیلئے تیار نہیں تھیں، اس لیے ہمیں پولیس سٹیشن جانا ہو گا بھارتی خاتون کہتی ہے کہ میں اس ملک سے نہیں ہوں اور یہاں ہمیشہ رہنے والی بھی نہیں ہوں خاتون پولیس اہلکارکہتی ہے کہ کیا آپ بھارت میں بھی چیزیں چوری کرتی ہیں ؟ ۔تاہم ملزمہ کی التجا اور فوری ادائیگی کی پیشکش کے باوجود اسے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
پنجاب میں طوفانی بارشوں کے باعث ہلاکتیں؛ بہاولنگر میں 3 بچے جاں بحق