معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھارتی میڈیا کی جانب سے جنگی حالات میں جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی ٹی وی چینلز جیسے زی نیوز، این ڈی ٹی وی اور آج تک نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران جھوٹی خبریں پھیلا کر بھارتی عوام کو گمراہ کیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے سنسنی خیز رپورٹنگ، غیر متعلقہ فوٹیجز اور یہاں تک کہ ویڈیو گیمز کے کلپس تک استعمال کر کے جھوٹ کو سچ بنانے کی کوشش کی۔ ان جھوٹے دعووں کی بنیاد غیر مصدقہ سوشل میڈیا پوسٹس اور واٹس ایپ میسیجز پر رکھی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 9 مئی کو بھارتی میڈیا نے پاکستان میں مبینہ بغاوت اور کراچی پر نیول حملے کی بے بنیاد خبریں نشر کیں۔ نیوز رومز میں ریٹنگز، تیزی اور حکومتی بیانیے سے ہم آہنگی کا دباؤ غالب رہا، جس نے صحافت کو گمراہ کن پروپیگنڈے میں تبدیل کر دیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ محض صحافتی غلطی نہیں بلکہ ایک منظم ریاستی حکمتِ عملی کا حصہ تھا۔ بعض بھارتی اینکرز نے غلطی تسلیم کرنے کے بجائے ان خبروں کا دفاع کیا، جس سے "ہائپر نیشنلسٹ” بیانیے کو مزید تقویت ملی۔
اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کے سابق نیول ایڈمرل نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ صحافت کی وجہ سے بھارت معلومات کی جنگ ہار چکا ہے۔” ایک سینئر بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے یہاں تک کہا کہ "یہ غلط معلومات بھارت کے مفاد میں تھیں۔”
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ چند اعلیٰ سرکاری حکام نے اس غلط معلومات کو ایک اسٹریٹجک فیصلہ قرار دیا، جس کا مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا اور اطلاعاتی برتری حاصل کرنا تھا۔
تمباکو سیکٹر سے 570 ارب روپے ٹیکس وصولی ممکن، غیر قانونی سگریٹ سب سے بڑی رکاوٹ
پاک کالونی کراچی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے 6 کارندے گرفتار
اپووا وفد کا دورہ قصور،دفتر کا افتتاح،اک اعزاز،تحریر:طارق نوید سندھو
امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب،مولانا فضل الرحمان خصوصی توجہ کا مرکز،مبشر لقمان کی بھی شرکت