من گھڑت خبروں اور بے بنیاد رپورٹنگ کے باعث بھارتی میڈیا کی ساکھ زمین بوس ہو گئی
غیر مصدقہ خبروں کی بھرمار کی وجہ سے بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر کڑی تنقید کی زد میں ہے،دہلی دھماکہ کے دوران کی گئی غیر ذمہ دار رپورٹنگ نے بھارت کےفالس فلیگ بیانیہ کا پول کھول دیا ،میڈیا ریٹنگ کی لالچ میں بھارتی نیوز رپورٹرز نے اہم شواہد کو جائے وقوعہ سے اٹھا لیا ، بھارتی عوام کی کڑی تنقید سامنے آ گئی،
مودی سرکار کے جھوٹے بیانیہ کو رد کر کے بھارتی عوام کا کہنا تھا کہ ایسے نازک وقت میں جب لوگ پہلے ہی خوف و ہراس میں مبتلا تھے بھارتی چینل نے ایک نہیں دو دھماکوں کی خبر پھیلا دی،کسی سرکاری ادارے، پولیس یا قابلِ اعتماد ذرائع نے اب تک اصل صورتحال کے بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا ،بھارتی شہری ڈاکٹر دیوندر سنگھ نے بھی نااہل مودی کی سازش اور فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک کر دیا،بھارتی شہری ڈاکٹر دیوندر سنگھ کا کہنا تھا کہ دہلی اوربہار والو !اگر کوئی شخص جلسے میں دہلی دھماکہ کے نام پر ووٹ مانگے تو سمجھ جانا دھماکہ اسی نے کرایا ہے ،اگر دہلی دھماکہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں تو اس کے تانے بانے حکومت سے جڑتے نظر آئیں گے، دہلی دھماکہ کوئی دہشت گرد حملہ نہیں بلکہ کرایا گیا ہے، عوام نے سیاسی ریلیوں میں دھماکہ کے نام پر ووٹ مانگنے والوں پر نظر رکھنی ہے،آپ (عوام) نے سیاسی جلسوں پر نظر رکھنی ہے کہ یہ دھماکہ کو کس طرح کسی اور سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں،
آپریشن سندور میں بھی من گھڑت اور بے بنیاد رپورٹنگ کے باعث گودی میڈیا دنیا بھر میں جگ ہنسائی کرا چکا ہے ،گودی میڈیا اب خبروں کا نہیں بلکہ جھوٹ اور مضحکہ خیز خبروں کا تھیٹر بن چکا ہے،بھارت کے عوام سفاک مودی کے مکروہ عزائم اور اوچھے ہتھکنڈوں کو پہچان چکے ہیں







