مودی سرکارمیں مسلمانوں پرزمین مزید تنگ،بھارتی میڈیانےہندوستانی پولیس اورگاؤرکشک گٹھ جوڑکا پردہ فاش کر دیا

0
82
Indian PM

انتہا پسند مودی سرکار کے ہندوستان میں مسلمانوں پر زمین مزید تنگ،گاؤ رکشک کے نا م پر مسلمانوں کے مویشی اور جان خطرے میں پڑ گئی-

باغی ٹی وی: انڈیا ٹو ڈے نے ہندوستانی پولیس اور گاؤ رکشک گٹھ جوڑ کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑ ڈالی، رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں پولیس اور انتہا پسند ہندوؤں نے ساتھ مل کر نہتے مسلمانوں کا خون بہایا-

انڈیا ٹوڈے کی ایک تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیس اہلکاروں، آتشیں اسلحہ اور ہجوم کے انصاف کے ساتھ، ہریانہ میں گاؤ رکھشکوں نے ہنگامہ آرائی کی، ریاست سے گزرنے والے مویشیوں کے ٹرانسپورٹرز پرتشدد کیا یہاں تک کہ جان لیوا حملے کیے ہیں۔

یہ تحقیقات 16 فروری کو ہریانہ کے بھیوانی ضلع میں ایک جلی ہوئی ایس یو وی سے دو افراد جنید اور ناصر کی جلی ہوئی لاشوں کی دریافت سے شروع ہوئی تھی۔


مُودی کے اقتدار میں آنے کے بعد 82واقعات میں اب تک43بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا جا چکا ہے،16 فر وری کو دونوں نواجوانوں کی جلی ہوئی لاشیں گاڑی سے برآمد ہوئیں-

راجستھان کے بھرت پور ضلع سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ جنید اور 28 سالہ ناصر کو ایک دن پہلے 15 فروری کو پولیس شکایت میں اغوا اور حملہ کرنے کی اطلاع ملی تھی۔

انڈیا ٹوڈے کی تحقیقات نے اس خوفناک حقیقت کا پردہ فاش کیا ہے کہ کس طرح عام طور پر یہ چوکس گروہ رات کے وقت مویشی لے جانے والی گاڑیوں پر گھات لگانے کے لیے بندوقوں کا استعمال کر رہے ہیں، شدید زخمی ہو رہے ہیں اور یہاں تک کہ مسلمانوں کو ہلاک کر رہے ہیں۔


روہتک کے ایک گاؤ رکھشک دستے کے لیڈر رمیش کمار نے اعتراف کیا کہ گاؤ رکشک بریگیڈ مویشی گاڑیوں پر دھاوا بول کر مسلمانوں کو قتل اور مویشی ہتھیا لیتے ہیں،رمیش کمار کے مطابق اُس کی تنظیم کے پاس23 یا 24 لائسنس یافتہ ہتھیار ہیں-

رمیش کمار نے دعویٰ کیا کہ ہندو انتہا پسند اسلحہٰ رضا کارانہ طور پر مسلمانوں کو قتل کرنے کی شرط پر عطیہ کرتے ہیں-


رمیش نے انڈیا ٹوڈے کی تفتیشی ٹیم کوبتایا کہ ہم پولیس کے لیے پیسے کمانے والی اے ٹی ایم کے طور پر کام کرتے ہیں ہم مویشی لے جانے والوں کو پکڑتے ہیں، پولیس کے حوالے کرتے ہیں اور پولیس پیسے لے کر انہیں چھوڑ دیتی ہے-

اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے آدمی پولیس کے ساتھ مویشیوں کی گاڑیوں کے معمول کے راستوں پر بھی جاتے ہیں جن پر وہ رات کے وقت اسلحہ سے حملہ کرتے ہیں۔


کمار کے مطابق، اس کا گینگ سب سے پہلے پولیس والوں کو مویشیوں اور قصابوں کو لے جانے والی کسی بھی گاڑی کی نقل و حرکت کے بارے میں مطلع کرتا ہے، اور جب قانون نافذ کرنے والے اس کے آدمیوں کو اشارہ کرتے ہیں، وہ اندر داخل ہوتے ہیں۔

"کیا پولیس آپ کو بتاتی ہے کہ انہیں کہاں پکڑنا ہے؟ سوال پر رمیش کمار نے کہا کہ "یقینا، وہ کرتے ہیں پولیس ہمارے ساتھ ہوئےبغیر چھاپہ نہیں مارتی۔ ہم سب سے پہلے پولیس کو ‘مدر کاؤ’ اور قصابوں کو لے جانے والی کسی بھی گاڑی کی نقل و حرکت کےبارے میں مطلع کرتے ہیں۔ کمار نے کہا کہ جب ہم ان کو روکنے کے لیے اشارہ کرتے ہیں تو ہم کارروائی کرتے ہیں جب قانون ہمیں اجازت دیتا ہے تو ہم کارروائی کرتے ہیں قانون کے ساتھ مل کر ہم ساری زندگی یہ تنظیم چلائیں گے-


اس کے بعد کمار نے چونکا دینے والا اعتراف کیا کہ کس طرح اس کا گاؤ رکھشک دستہ معمولی سے شبہ پر قاتل بن سکتا ہے۔

"ہم ایسے لوگوں کو ذبح بھی کر سکتے ہیں اگر وہ گائے ذبح کریں۔ انہوں نے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی،کمار نے کہا کہ میرے پاس تقریباً 850 آدمی ہیں (میرے ماتحت کام کر رہے ہیں)۔


انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق صرف دہلی میں 200گاؤ رکشک بریگیڈ ہیں

Leave a reply