بھارتی ریاستی دہشت گردی ، 2کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیر میں ، بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میںآج بارہمولا اور شوپیاں میں مزید 2کشمیری شہید کر دیے۔
مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، کشمیری نوجوان شہید
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے پنڈوشن میں بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا۔
قبل ازیں آج شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سوپور کے علاقے وار پورہ میں بھی فوجیوں نے ایک نوجوان کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کردیا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے کے دوران 38ہزار بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر بھیجا جا چکا ہے۔ سیاحوں اور یاتریوں کو فی الفور مقبوضہ وادی چھوڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خوف وہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر کئی علاقوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔